ویب ڈیسک: چین کے صوبے ہیبی کے ریسٹورنٹ میں دھماکا ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مبینہ طور پر دھماکے کی وجہ گیس لیکیج بتائی جارہی ہے۔ جس کے نتیجہ میں 1 شخص ہلاک اور 22 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دھماکا چین کے صوبے ہیبی کے ریسٹورنٹ میں دھماکا مبینہ طور پر گیس لیکج کے باعث ہوا۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ صبح 8 بجے کے قریب ہوا، جس سے قریبی عمارتوں اور کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد ریسٹورنٹ کی عمارت میں آگ لگ گئی جبکہ فائر بریگیڈ کی 36 گاڑیوں نے آگ پر قابو پا لیا۔