کراچی : دو کم سن بہن بھائی پر اسرار طور پر لاپتہ

01:22 PM, 13 Mar, 2024

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: کراچی کےعلاقے نارتھ ناظم آباد سے دوکم عمربہن بھائی پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں میں دو بہن بھائی مبینہ طورپرلاپتہ ہوگئے۔ بچوں کی والدہ نے سوشل میڈیا کےذریعے عوام سےبچوں کی تلاش میں مدد دینے کی اپیل کی ہے۔ 

ایان اور انابیہ رات کو گیارہ بجکر پچاس منٹ پربرگرخریدنے کے لئے گھرسےنکلے تھے, پھرواپس نہیں آئے۔ پولیس نےرپورٹ درج کرکے بچوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ 

واضح رہے کہ بچوں کے والدین میں آٹھ برس پہلے علیحدگی ہوگئی تھی۔ 

بچوں نے ماموں نے مزید بتایا کہ بچوں کی والدہ دبئی میں ملازمت کرتی ہیں اوردونوں بچےان کے پاس ہی رہتےہیں۔

پولیس حکام کا کہناہے کہ کل رات کو ہی ابتدائی رپورٹ درج کرلی گئی تھی، بچوں کی تلاش کیلئے کوششیں کی جارہی ہے۔ لیکن حالات سے ایسا لگتا ہے فیملی تنازعہ ہے۔

دوسری جانب نارتھ ناظم آباد سے کم عمر بہن بھائی کے لاپتہ ہونے کا معاملہ پر حیدری مارکیٹ پولیس نے بچوں کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقدمہ الزام نمبر 108/24 مغوی بچوں کے مامون سلمان احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ نامعلوم ملزمان  کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ 

مقدمے کا متن کے مطابق بچے گھر سے چیپس لینے نکلے اور لاپتا ہوگئے،11 بج کر 55 منٹ پر بچے گھر سے باہر نکلے۔

ایس ایچ او حیدری مارکیٹ کا کہنا ہے کہ رات ڈھائی بجے بچوں کے ماموں پولیس کے پاس آئے تھے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ بچے چپس لینے نکلے تھے۔ شبہ تھا کہ بچے والد کے پاس ہوسکتے ہیں۔ 

ایس ایچ اوکے مطابق   2015سے بچوں کے والدین کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔ بچوں کے والد بھی سامنے آگئے تو وہ شک کے دائرے میں نہیں ہیں۔ پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ 

بچوں کے والد راشد کی گفتگو

میں جب چاہتا تھا بچوں سے مل لیتا تھا۔ رات بارہ بجے بچے لاپتہ ہوئے مجھے چار بجے معلوم ہوا۔ جب سے علم ہوا ہے اس وقت سے ہی بچوں کو تلاش کررہے ہیں۔ 

کسی پر شک نہیں ہے، بیوی سے علیحدگی کو آٹھ سال ہوگئے ہیں۔ ہم نے اپنی پوری کوشش کر ہے ہیں جبکہ پولیس بھی تعاون کررہی ہے۔

مزیدخبریں