( پبلک نیوز) محمد شکیل خان : آئی سی سی نے ٹیسٹ پلئیرز کی رینکنگ جاری کر دی۔
آئی سی سی پلئیرز رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلی پوزیشن پر براجمان ، انگلینڈ کے جو روٹ کا دوسرا نمبر برقرار، پاکستان کے بابر اعظم دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے ڈیرل میچل ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے پر نمبر پر، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دو درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے، بھارت کے روہت شرما پانچ درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں اور بھارت کے یشسی جیسوال دو درجے ترقی کے بعد 8 ویں نمبر ہیں۔
ٹیسٹ بالرز
ٹیسٹ بالروں میں بھارت کے روی چندرن ایشون نے پہلی پوزیشن حاصل کر نے میں کامیاب، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دو درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے۔ بھارت کے جسپریت بمراہ تیسرے نمبر پر ، پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر پہنچ گئے اور نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری 6 درجے ترقی کے بعد 12 ویں نمبر پہنچ گئے۔
ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ آئی سی سی ون ڈے بیٹرز میں پاکستان کے بابر اعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ ون ڈے بالروں میں ساوتھ افریقہ کے کیشیو مہاراج پہلی پوزیشن پر موجود اور پاکستان کے شاہین آفریدی ساتویں سے چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔
ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کی پہلی پوزیشن برقرار، آئی سی سی ٹی ٹونٹی بیٹرز میں سوریا کمار یادیو پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے محمد رضوان کا تیسرا اور بابر اعظم کا چوتھا نمبر ہے۔
ٹی ٹونٹی بالروں میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر ہے اور ٹی ٹونٹی آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجود ہیں۔