افطار پر مفت حلیم کی پیشکش ،روزہ دار ریسٹورنٹ پر ٹوٹ پڑے، بھگدڑ مچنے سے متعدد زخمی

03:14 PM, 13 Mar, 2024

ویب ڈیسک: افطار پر مفت حلیم کی پیشکش پر روزہ دار ریسٹورنٹ پر ٹوٹ پڑے ، بھگدڑ مچنے سے متعدد زخمی، روزہ داروں پر قابو پانے کے لئے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا. 

 بھارتی ریاست حیدر آباد میں اس وقت حالات قابو سے باہر ہوگئے جب روزہ دار مفت حلیم کو حاصل کرنے کے لئے گتھم گتھا ہوگئے ۔

حیدرآباد کے معروف ریستوراں  آزیبو  کی انتظامیہ نے رمضان  میں ایک دن کے لئے عوام کو مفت حلیم دینے کا فیصلہ کیا  تھا۔

تاہم ہوٹل انتظامیہ بھیڑ پر قابو پانے میں ناکام رہی اور بعد میں بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو طلب کرنا پڑا۔

 سماجی رابطے کی سائٹ پر  شیئر کیے گئے مناظر میں دکھایا گیا ہے کہ سینکڑوں لوگ مفت حلیم کے لیے ریستوراں میں جمع تھے۔ فوٹیج میں جس ریسٹورنٹ کی نشاندہی کی گئی ہے اس کا نام 'آزیبو' ہے۔

ملاکپیٹ کے انسپکٹر یو سرینواس نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ ریستوران کی انتظامیہ کے خلاف ٹریفک کی آزادانہ نقل و حرکت میں خلل ڈالنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔ کیونکہ ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو مفت پیشکش کے بارے میں پہلے مطلع نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے کوئی اجازت لی۔ ٹریفک کی آزادانہ نقل و حرکت میں خلل پیدا کرنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مزیدخبریں