ویب ڈیسک : خاتون اول اور آصف زرداری اور بے نظیر بھٹو شہید کی سب سے چھوٹی صاحبزدای آصفہ بھٹو کو الیکشن لڑانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا۔
آصفہ بھٹو اپنی پھوپھی فریال تالپور کے آبائی حلقے بے نظیر آباد کے حلقہ این اے 207 سے ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گی ۔
یاد رہے آصفہ بھٹو کوشہید بے نظیر بھٹو کی ہوبہو تصویر کہا جاتا ہے۔ وہ اپنی والدہ ہی کی طرح کتابوں کی شائق اور عالمی تعلقات پر عبور رکھتی ہیں ۔
وہ ماحولیات اور جانوروں کے ساتھ بے رحمانہ سلوک کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہتی ہیں اور سوشل میڈیا پر انتہائی متحرک ہیں ۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے آصفہ بھٹو کی قومی اسمبلی کے پلیٹ فارم پر آمد ملکی سیاست میں تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگی۔