(ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کے لیے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ضمنی انتخابات کیلئے جاری انتخابی شیڈول کے مطابق 21 اپریل کو ملک بھر میں خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہو گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 6، خیبر پختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کی 2،2 نشتوں پر اور پنجاب کی 12 نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوں گے۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری 2024 کو عام انتخابات کا انعقاد ہوا، ایک سے زیادہ سیٹیں جیتنے والے ارکان کو الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے بعد باقی سیٹیں چھوڑنی ہوتی ہیں جس پر الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کرانے ہوتے ہیں۔