وزیراعظم نے معمولی خدمات پر پاکستان سول ایوارڈ دینے پر پابندی عائد کردی

04:15 PM, 13 Mar, 2024

ویب ڈیسک: وزیراعظم نے پاکستان کا سب سے بڑے سول ایوارڈ دینے کی پالیسی میں تبدیلی کی منظوری دیدی۔ معمولی خدمات پر پاکستان سول ایوارڈ دینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کوئی بھی ادارہ یا وزارت میرٹ سے ہٹ کر من پسند افراد کو نامزد نہیں کرسکے گی۔ پاکستان سول ایوارڈ کیلئے نامزدگی سے قبل اسکروٹنی اور ایوارڈ سفارشی کمیٹی جائزہ لے گی۔

وفاقی وزارتوں پر وزیراعظم کو براہ راست سمری ارسال کرنے کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ نامزد افراد کی ملک کیلئے غیرمعمولی خدمات کا رپورٹ میں تفصیلی جائزہ درج کیا جائے گا۔

وفاقی وزارتیں اور ادارے اپنی سفارشات اسکروٹنی رپورٹ کیساتھ کابینہ ڈویژن کو بھیجیں گی۔ کابینہ ڈویژن نے 30 اپریل تک متعلقہ اداروں سے نامزدگیاں طلب کرلیں۔

مزیدخبریں