ویب ڈیسک:ایچ آر ایچ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزاسے ملاقات کی ہے۔
اس اہم ملاقات میں دوطرفہ پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا.
ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر چاق و چوبند دستے نے استقبال کیا،تینوں افواج کے دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔