فیصل مسجد میں 10 روز کیلئے اعتکاف بیٹھنے کی فیس 5 ہزار مقرر

04:46 PM, 13 Mar, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) فیصل مسجد میں 10 روز کیلئے اعتکاف بیٹھنے کی فیس  5ہزارمقرر کردی گئی۔

رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کے آغاز پر 300 افراد فیصل مسجد میں اعتکاف میں بیٹھیں گے، اس کے لیے   فیصل مسجد انتظامیہ نے درخواستیں طلب کر لیں ہیں ۔

ملک خداداد اسلامی جمہوری پاکستان میں مسجد میں 10 روز کے لئے اعتکاف بیٹھنے کی فیس 5 ہزار مقرر کردی گئی ۔درخواست فارم برائے اعتکاف فیصل مسجد  میں  کہا گیا ہے کہ  اصل بینک ڈیپازٹ رسید بھی فارم کے ساتھ جمع کروائی جائے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اعتکاف میں بیٹھنے والے افراد کو سحری اور افطاری کا انتظام خود کرنا ہوگا،  60 برس تک کی عمر کے افراد اعتکاف میں بیٹھ سکتے ہیں۔

مزیدخبریں