پنجاب کے تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار ، نوٹیفکیشن جاری

10:27 PM, 13 Mar, 2024

ویب ڈیسک: محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے رمضان المبارک کے دوران سکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

صوبائی محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹی فکیشن کے مطابق سنگل شفٹ سکولوں میں کلاسز پیر سے جمعرات اور ہفتہ تک صبح 8:30 بجے شروع ہوں گی اور دوپہر 01:00 بجے اختتام پذیر ہوں گی۔ جمعہ کوسکول 30 منٹ پہلے اور چھٹی دوپہر 12:30 بجےہوگی۔

ڈبل شفٹ والے سکولوں میں پیر سے ہفتہ تک صبح 8:30 بجے سے 12:30 بجے تک کلاسیں ہوں گی۔ دوپہر کی شفٹ کی کلاسیں پیر سے جمعرات اور ہفتہ تک دوپہر 1:00 بجے شروع اور 4:30 بجے ختم ہوگی۔

جمعہ کو ان سکولوں میں کلاسز دوپہر 2:00 بجے شروع ہوں گی اور شام 5:00 بجے ختم ہوں گی۔ مزید برآں محکمہ سکول ایجوکیشن نے رمضان المبارک کے دوران صبح کی مجلسیں بھی بند کر دی ہیں۔

مزیدخبریں