سدھو موسے والا کی والدہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش؟ والد نےخبرشیئر کردی

10:57 PM, 13 Mar, 2024

ویب ڈیسک:بھارت کے عالمی شہرت یافتہ آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والد نے اہلیہ کے حاملہ ہونے سے متعلق خبروں پر بیٹے کے مداحوں کے نام اہم پیغام جاری کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ ماہ سے یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سدھو موسے والا کی 58 سالہ والدہ اور 60 سالہ والد کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے،اب یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ آنجہانی گلوکار کی والدہ آئی وی ایف حمل کی تکنیک کے ذریعے حاملہ ہوئی ہیں اور مارچ میں بچے کو جنم دینے والی ہیں۔

 اس سلسلے میں گلوکار کے والد نے فیس بک پر بیٹے کے مداحوں کے نام اہم پیغام جاری کیا اور اہلیہ کے حاملہ ہونے کی خبروں کو غلط قرار دیا۔

انہوں نے فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ سدھو موسے والا کے مداحوں کے شکر گزار ہیں، ہماری فیملی کے بارے میں کئی افواہیں گردش کر رہی ہیں جن پر آپ یقین نہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس جو بھی خبر ہوگی اسے آپ لوگوں کے ساتھ ضرور شیئر کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 29 مئی 2022 کو 28 سالہ سدھو موسے والا کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا۔ اسی سال انہوں نے کانگریس کے ٹکٹپر پنجاب اسمبلی کا الیکشن رہا تھا لیکن ناکام رہے تھے۔

مزیدخبریں