پاکستان بھر میں عید الفطر پر روایتی جوش و جذبہ
08:13 AM, 13 May, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان بھر میں عید الفظر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے ٗ ملک بھر میں نماز عید کے موقع پر ملک کی ترقی و خوشحالی ٗ کورونا سے نجات ٗفلسطینیوں اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا ٗ ملک بھر میں عید کی نماز کی ادائیگی کے دوران کورونا ایس او پیز کو ہوا میں اڑا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر کے بڑے شہروں کراچی ٗ لاہور ٗ ملتان ٗ اسلام آباد ٗ فیصل آباد سمیت مختلف شہروں اور دیگر علاقوں میں نماز عید ادا کی گئی ٗ ملک کی سلامتی ٗ امت مسلمہ کی سربلندی کیلئے خصوصی دعائوں کے ساتھ ساتھ فلسطینی اور کشمیریوں مسلمانوں سے اظہار یکجہتی بھی کیا گیا ۔ملک بھر میں نماز عید کے موقع پر پاکستانی عوام کی اکثریت نے کورونا ایس او پیز کو ہوا میں اڑا دیا ٗ اکثر نےماسک کا استعمال نہیں کیا اور نماز کے دوران کندھے سے کندھا ملا کر ادائیگی کی گئی ٗ شہری نماز عید کے بعد گلے ملتے رہے اور طویل خطبے بھی دئیے گئے۔پبلک نیوز کی طرف سے اہل وطن کو عید الفطر کی مبارکباد