فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت جاری ٗ خون میں ڈوبی عید
08:29 AM, 13 May, 2021
رملہ ( ویب ڈیسک ) اسرائیل کی بے گناہ فلسطینیوں پر عید کے موقع پر جارحیت مسلسل جاری ہے ٗ اب تک 16 کمسن بچوں سمیت 69 فلسطینیوں شہید ہو چکے ہیں ٗ حماس کا اسرائیل پر راکٹوں سے حملہ ٗ 6 اسرائیلی ہلاکتفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے اکثر ممالک میں مسلمان عید الفطر کی خوشیاں منانے میں مصروف ہیں لیکن فلسطینی مسلمانوں کی یہ عید لہو لہان ہے اور اسرائیلی مظالم کا سلسلہ عید کے موقع پر بھی جاری ہے ٗ بے گناہ فلسطینیوں کی شہادتوں کی تعداد 69 ہو گئی ہے جن میں16 کم سن بچے بھی شامل ہیں ٗ اسرائیل کی بمباری سے گنجان آبادی میں دو اسرائیلی عمارتیں تباہ ہو گئیں ٗ ایک عمارت میں حماس کے ٹی وی چینل اور مقامی میڈیا کے دفاتر بھی تھے۔عید کے موقع پر بے بس مائیں اپنے کمسن بچوں کے جنازوں سے لپٹی سسکتی رہیں ٗ دوسری طرف حماس کی طرف سے دعویٰ کیا گیا کہ اسرائیل کی جارحیت کیخلاف اب تک ایک ہزار سے زائد راکٹ پھینکے گئے ہیں ٗ جس سے ا سرائیل کے صنعتی شہر ہالون میں ٹی وی سٹیشن کی عمارت تباہ ہو گئی ٗ چھ اسرائیلیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ۔