’’پاکستان بھر میں مسلمان ایک قضا روزہ رکھیں ‘‘

08:45 AM, 13 May, 2021

اویس
لاہور ( پبلک نیوز ) رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئر مین کا ماننا ہے کہ عید ایک روز قبل منائی جا رہی ہے اس لئے پوری قوم کو ایک قضا روزہ رکھنا ہو گا ٗ ہم حکمرانوں کی خواہشات پر روزہ قربان نہیں کر سکتےرویت ہلال کمیٹی سابق چیئر مین مفتی منیب الرحمن نے عید کی نماز کے دوران خطبہ میں کہا کہ میں خود بھی کل جمعہ المبارک کے دن اس روزے کی قضا رکھوں گا ٗ میں یہ نہیں کہتا کہ آپ کل ہی روزہ رکھیں ٗ آئندہ رمضان سے پہلے جب بھی اللہ آپ کو توفیق دے ٗ گرمی ہو یا سردی ہو آپ ایک روزہ قضا کریں ۔ مفتی منیب الرحمن نے کہا کۃ حکمرانوں کی مرضی پر روزہ قربان نہیں کیا جا سکتا اس لئے پوری پاکستانی قوم اگلی عید سے پہلے ایک قضا روزہ ضرور رکھے ٗ ہم حکمرانوں کی مرضی پر روزہ قربان نہیں کر سکتے ۔
مزیدخبریں