پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،13 مئی 2021
10:29 AM, 13 May, 2021
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایل او سی کے اگلے مورچوں کا دورہ، کہا پاکستان کے عوام کا تحفظ و سلامتی ہماری ذمہ داری ہے، پاک فوج عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی،کشمیر کے عوام اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں انسانی المیہ کو ختم کرنے کا وقت آن پہنچا ہےآج کے دن خاص طور پر ظلم و ستم کا شکار کشمیریوں اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ضوررت ہے، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ، کہا یہ عید بہت مختلف عید ہے، کرونا وبا کے باعث اپنے اہل خانہ کے ساتھ سادگی سے منائیں، کووڈ ایس او پیز کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے۔سفاک اسرائیلی فورسز کی بربریت کے باوجود قبلہ اول مسجد اقصی میں نماز عید کا بڑا اجتماع،، کشیدہ صورتحال اور اسرائیلی رکاوٹوں کے باوجود ہزاروں بہادر فلسطینیوں نے نماز عید ادا کی،، صیہونی فورسز نے عید کی صبح بھی فلسطینیوں پر بم برسائے،، غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے شہداء کی تعداد 83 ہو گئی،، شہدامیں 16 بچے اور 3 خواتین بھی شامل۔وزیراعظم عمران خان سے ترک صدر رجب طیب اردوان کا ٹیلی فونک رابطہ، اسرائیلی بربریت اور جارحیت پر تبادلہ خیال، فلسطین کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق، دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ فلسطین کے مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔۔۔، عمران خان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو،، شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا، فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم پر تشویش کا اظہار۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں قبلہ اول پر چڑھائی کی گئی، اسرائیلی بربریت کا کھیل بند ہونا چاہیے،، کہا وزیراعظم نے ترک صدر اور سعودی قیادت سے بھی بات کی، پاکستان کا فلسطین کے حوالے سے واضح مؤقف ہے۔