’’مسئلہ کشمیر حل کرنے کا وقت آن پہنچا‘‘
10:32 AM, 13 May, 2021
راولپنڈی ( پبلک نیوز ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے عوام خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر حل کرنے کا وقت آن پہنچا ٗ پاکستان کے عوام کا تحفظ و سلامتی ہماری ذمہ داری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایل او سی نے اگلے مورچوں کا دورہ کیا ٗآرمی چیف نے ایل او سی کے اگلے مورچوں پر متعین دستوں سے ملاقات کی ٗایل او سی آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔آرمی چیف نے ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی اور نماز عید ایل او سی پر فوجی دستوں کے ساتھ ادا کی ٗ فوجی دستوں کے بلند حوصلے ،لگن اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا ٗآرمی چیف نے کووڈ 19 کا پھیلائو روکنے کے لئے سول انتظامیہ کو اعانت فراہم کرنے پر فارمیشن کو سراہا ٗ آرمی چیف کا عظیم قربانیاں دینے والے شہدائے پاکستان کو خراج عقیدتجنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ عید کے موقع پر ہمیں کشمیر کے بہادر عوام کی جرات مندانہ جدوجہد کو بھولنا نہیں چاہئیے،بطور فوجی فرض کی ادائیگی قابل فخر ہے،کسی بھی محاظ یا موقع پر مادر وطن کا دفاع فخر کی بات ہے،پاکستان کے عوام کا تحفظ و سلامتی ہماری ذمہ داری ہے، پاک فوج عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی،کووڈ 19 کے حوالے سے حد درجہ احتیاط برتی جائے،