عید الفطر پر قیدیوں کے لیے بڑی خوشخبری

01:23 PM, 13 May, 2021

شازیہ بشیر

کراچی (پبلک نیو) عید الفطر پر قیدیوں کے لیے بھی خوشخبری۔ سندھ حکومت نے قیدیوں کو 120 دن کی خصوصی معافی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے حکم نامہ جاری کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر قیدیوں کی 120 دن کی سزا معاف کردی گئی ۔ محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق اس کا اطلاق خطرناک قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ عیدالفطر کے موقع پر بشاور میں بھی قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دنوں کی کمی کی منظوری دے دی ہے۔

مزیدخبریں