ڈالر گرل ایان علی عمران خان پر برس پڑیں

05:41 AM, 13 May, 2022

احمد علی
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سیاسی مخالفین کی تنقید کا تو سامنا تھا ہی تاہم اب پاکستانی ماڈل گرل جو کہ ''ڈالر گرل'' کے نام سے بھی مشہور ہیں ایان علی بھی اب ان کے خلاف بول پڑی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ایان علی نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے یہ کہا کہ دو عادات شاید آپ مرتے دم تک نہیں چھوڑ سکتے، پہلی میرے نام پر TRP کمانا (کیونکہ خود کمانا و کھانا آپ کی فطرت نہیں)دوسری جھوٹ بولنا (کیونکہ سچ بولنا آپ نے سیکھا نہیں)۔ https://twitter.com/AYYANWORLD/status/1524849620026900483?s=20&t=AtQlPe3t0PgkGwM6V70YVw ماڈل گرل کا مزید کہنا تھا کہ چار سال وزیر اعظم رہے، پھر بھی مجھ پر جھوٹا الزام عائد کئے بغیر آپ کی تقریر و خبر نہیں بنتی، جیسے پہلے نہیں بنتی تھی ۔ واضح رہے کہ ماڈل ایان علی 2015 میں اسلام آباد ائیرپورٹ سے دبئی پانچ لاکھ ڈالرز غیر قانونی طورپر لے جاتے ہوئے پکڑی گئیں تھیں، جس کے بعد انہیں تین ماہ جیل کی ہوا کھانی پڑی تھی، کیس کی سماعت کسٹم عدالت میں ہوئی اور عبوری چالان میں ملزمہ کو قصور وار قرار دیا گیا اور نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تھا۔
مزیدخبریں