عمران خان قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، میاں جاوید لطیف

06:38 AM, 13 May, 2022

احمد علی
وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے عمران خان کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقصد پاکستانی معیشت اور قومی اداروں کو کمزور کرنا ہے۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ کسی شخص کو ملک کا تشخص برباد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عمران خان جو آج باتیں کر رہے ہیں وہ ملک وقوم اور سیاست کے مفاد میں نہیں ہیں۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قومی اداروں پر دبائو ڈالنےکی کوشش کی لیکن ہم نے آئینی طریقے سے ان کی حکومت ختم کی۔ اب جلسہ جلسہ کھیلنے سے ملک کے اندر تبدیلی نہیں آ سکتی۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ فرح خان کیخلاف تحقیقات رک جائیں تو ایسا کبھی نہیں ہو سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مطالبہ ہے کہ الیکشن کرائے جائیں۔ ہم الیکشن سے بھاگنے والے نہیں، صبح ہی اس کیلئے تیار ہیں لیکن اس وقت ہم ان کا چار سالوں میں پھیلایا ہوا گند صاف کر رہے ہیں۔ ہم انتخابات سے قبل اصلاحات کرنا چاہتے ہیں۔
مزیدخبریں