پاکستان کے چار شہر دنیا کے گرم ترین شہروں کی فہرست میں شامل

11:37 AM, 13 May, 2022

احمد علی
ملک میں گرمی کی شدید لہر سے لوگ بے حال ہوگئے، کئی شہروں میں پارا پینتالیس ڈگری سے اوپر رہا، پاکستان کے چار شہر دنیا کے گرم ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔ پاکستان کے چار شہر جیکب آباد، سبی، ملتان، اور خان پور ٹاپ 10 گرم ترین مقامات میں شامل ہیں اور ان میں انتہائی درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ روہڑی نے دنیا کے 15 گرم ترین شہروں میں بھی جگہ بنائی ہے۔ جیکب آباد میں درجہ حرارت 49.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا یہ اس وقت دنیا کا گرم ترین مقام ہے۔ سبی میں 48.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ دنیا بھر میں تیسرا گرم ترین مقام ہے۔ ملتان میں 47.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،یہ دنیا کا 9واں گرم ترین مقام ہے۔ خانپور میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ دنیا بھر میں 10 واں گرم ترین مقام ہے۔ روہڑی میں 46.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ دنیا کا 14 واں گرم ترین مقام ہے۔
مزیدخبریں