ملک میں انٹرنیٹ بحال ہونیکے بعد بھی سوشل میڈیا سائٹس استعمال کرنے میں دشواری
12:21 PM, 13 May, 2023
پاکستان کے مختلف شہروں میں جمعے کی شب سے انٹرنیٹ سروس بحال ہوگئی ہے تاہم صارفین کو سوشل میڈیا سائٹس استعمال کرنے میں تاحال دشواری کا سامنا ہے۔ ترجمان (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی) پی ٹی اے نے کہا ہے کہ اب تک سوشل میڈیا بحالی کی ہدایات نہیں ملیں ہیں ۔ حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس محدود کی گئی تھی۔ تاہم انٹرنیٹ کی بندش سے 3 دن میں آئی ٹی سیکٹر کو 10 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ ٹیلی کام سیکٹر کو ڈھائی ارب کا نقصان ہوا ہے ۔ ٹیلی کام انڈسٹری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی ٹیکس آمدنی میں تقریباً 86 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔