ویب ڈیسک: کراچی میں میٹرک کے سالانہ امتحانات جاری ہیں امتحانی سینٹرز میں نقل کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات نہ کئے جاسکے ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن کراچی نے دو سپرٹنڈنٹ کو معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جماعت دہم ریاضی کا پرچہ شروع ہونے سے قبل سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔واٹس ایپ گروپس میں نقل مافیا نے حل شدہ پرچہ جاری کر دیا۔
امتحانی سینٹرز میں نقل کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات نہ کئے جاسکے,کورنگی میں نقل پر ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن نے 2 سپرٹنڈنٹ کو معطل کردیا.
میٹرک امتحان کے چھٹے روز بھی کئی امتحانی مراکز پر لوڈ شیڈنگ کی شکایات جبکہ سخت گرمی اور لوڈشیڈنگ میں طلبہ کیلئے پرچہ حل کرنا دہرا امتحان بن گیا۔
واضح رہے شہر قائد میں میٹرک کے امتحانات میں نقل مافیا کا راج کم نہ ہوسکا، ثانوی بورڈ انتظامیہ نقل مافیا کے آگے بے بس دکھائی دے رہی۔ گزشتہ 5 روز سے پرچہ آؤٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔