ویب ڈیسک: پاکپتن میں پولیس نے کارروائی کرکے اغوا ہونے والے خواجہ سراؤں کو بازیاب کرالیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے کارروائی میں خواجہ سراؤں کے گروہ کے اغوا میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خواجہ سراؤں کو اغواء کاروں کے چنگل سے بازیاب کروایا۔
ملزمان نے مغوی خواجہ سراؤں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
خواجہ سراؤں کو بازیاب کرنے کی کارروائی ورچوئل وومن پولیس اسٹیشن کو شکایت ملنے کے بعد کی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا،ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن اب تک 4300 سے زائد کیسز میں خواتین اور ٹرانسجینڈرز کو پولیس مدد فراہم کرچکا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواجہ سراؤں کے بازیاب ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔