عالمی سطح پر بھارتی غذائی اشیاء پر پابندی عائد 

02:13 PM, 13 May, 2024

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: بھارتی مصالحہ جات کے غیر معیاری ہونے کی وجہ سے عالمی سطح پر پابندی عائد کر دی گئی۔ حال ہی میں ہانگ کانگ فوڈ سیفٹی سینٹر نے متعدد بھارتی مصالحہ جات کمپنیوں کو ایتھائیلین آکسائیڈ نامی زہریلے کیمیکل کے استعمال پر وارننگ دی۔

تفصیلات کے مطابق ایتھائلین آکسائیڈ نامی کیمیکل پر کینسر کی وجوہات کے باعث پابندی عائد ہے۔ سنگاپور مالدیوز اور ہانگ کانگ نے ان بھارتی مصالحہ جات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

گزشتہ پانچ سالوں کے دوران یورپین یونین فوڈ سیکیورٹی اتھارٹی نے 500 سے زائد بھارتی مصالحہ جات پر پابندی عائد کی۔ صرف بھارتی مصالحہ جات ہی نہیں بلکہ میوے، ڈرائی فروٹ اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء بھی عالمی سطح پر غیر معیاری قرار دیے جاچکے ہیں۔

گزشتہ سال 30 فیصد سے زائد مصالحے امریکا نے بھارت کو زہریلے پن اور کیمیکل کی ملاوٹ کے باعث واپس بھیجے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار محض پیسے کی لالچ میں بھارتی عوام کی زندگیاں برباد کر رہی ہے۔

نہ صرف مصالحہ جات بلکہ بھارتی فارماسوٹیکل کمپنیاں غیر معیاری ادویات کی وجہ سے عالمی سطح پر بدنام ہیں۔ فروری 2024 میں بھارت کی جانب سے ازبکستان بھیجے گئے۔ کھانسی کے سیرپ پینے سے 68 بچوں کی موت واقع ہوئی۔

تحقیقات کے مطابق کھانسی کے شربت میں ایتھائلین گلائکول کی غیرمعمولی مقدار پائی گئی۔

جہاں بھارت اتنے مسائل سے دوچار ہے۔ وہیں مودی سرکار اپنے انتہا پسند مذموم سیاسی مقاصد کی تکمیل میں مصروف ہے۔

مزیدخبریں