ویب ڈیسک : بھارتی انتخابات چوتھے مرحلے میں داخل جبکہ بی جے پی نے ووٹ خریدنے کیلئے 15 ہزار فی ووٹ کی بولی لگا دی۔
بھارتی انتخابات چوتھے مرحلے میں داخل ہوگئے۔ آج 10 بھارتی ریاستوں ومرکز کے زیر انتظام ایک علاقے کی 96 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ آندھرا پردیش کی 175 اسمبلی سیٹوں اور اڈیشہ کی 28 اسمبلی سیٹوں پر بھی ووٹنگ ہو رہی ہے۔ صبح 11 بجے تک 24.87 فیصد ووٹنگ، مغربی بنگال میں سب سے زیادہ 32.78 فیصد ٹرن آؤٹ ریکارڈ ہوا ہے ۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس چیف ممتا بنرجی نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لوگوں کو پیسے دے کر ان کے ووٹ خرید رہی ہے۔ ممتا بنرجی نے یہ الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ بی جے پی ووٹ خریدنے کے لیے لوگوں کو 5000 روپے، 10000 روپے اور 15000 روپے تک دے رہی ہے۔‘‘