(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی عہدہ چھوڑ دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفیٰ ہوگئے ہیں ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی عہدہ چھوڑ دیا ہے۔
28 مئی کو مسلم لیگ ن کے اجلاس میں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پارٹی صدر منتخب کیا جائے گا۔
ادھر پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 18 مئی بروز ہفتہ کو طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس پاکستان مسلم لیگ ن مرکزی سیکریٹریٹ لاہور میں دن 30: 11 بجے ہوگا۔
اجلاس پارٹی کے آئین کی شق 15 کے تحت بلایا گیا ہے، پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے تمام اراکین مجلس عاملہ کو میٹنگ کا نوٹس ارسال کر دیا ہے۔ اجلاس میں پارٹی کی جنرل کونسل اجلاس کے ایجنڈے سمیت اہم فیصلوں کی توثیق لی جائے گی۔