نیب کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف استعمال کیا جارہا ہے : بیرسٹر گوہر

04:02 PM, 13 May, 2024

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ایک مرتبہ پھر اس امر پر زور دیا ہے کہ ( اسٹیبلشمنٹ سے) مذاکرات کریں گے، ڈیل نہیں، توشہ خانہ ریفرنس میں چوتھا کیس بنانا جو سیاسی انتقام ہے، ایک سیاسی جماعت کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام ہوگا تو ملک ترقی کرے گا، عدالت سے درخواست ہے عدت کیس کی کل سماعت اور فیصلہ کریں، سابق نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کے فارم 47 سے متعلق بیان پر عدالت میں جا رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر بانی پی ٹی آئی نے آج بھی ردعمل دیا، انہوں نے کہا ہے وہ معافی نہیں مانگیں گے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے معافی ان سے مانگی جائے، ہم نے 9 مئی کی مذمت کی ہے، تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے رول آف لاء ہوگا تو استحکام آئے گا، ملک میں سیاسی استحکام ہو گا تو ملک ترقی کرے گا، ایک مخصوص سیاسی جماعت کو جلسے کی اجازت نہیں دی جاتی، عدلیہ کا احترام ہے اور اعتماد ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے ایشو پر بانی پی ٹی آئی نے تشویش کا اظہار کیا ہے، اور کہا کہ تشدد کے بجائے تحمل سے کام لیا جانا چاہیے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہماری حکومت گرائی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے متعلق نہ کوئی پیش رفت ہے نہ کسی نے کوئی پیغام بھیجا، عارف علوی کو خصوصی ذمے داری دی گئی ہے، عارف علوی کو کہا گیا ہے وہ آگے بڑھنے کے لیے ماحول بہتر کرنے کی کوشش کریں۔

انتظار پنجوتھہ/میڈیا ٹاک

انتظارپنجوتھہ نے کہا کہ ایک بنک کے فنانشل افسر نے عدالت نے اس کیس میں بیان ریکارڈ کروایا،فنانشل افسر نے تصدیق کی کہ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں موجود رقم پر پرافٹ لگا،بانی پی ٹی آئی کے طبعی معائنہ کے حوالے سے آج درخواست دائر کی،عدالت نے بانی پی ٹی کے حوالے سے ہماری درخواست کو منظور کر لیا ہے۔شوکت خانم اور پمز کے ڈاکٹرز کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کےخون کے ٹیسٹ کرے گی۔

مزیدخبریں