(ویب ڈیسک ) محمد شکیل خان : قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخرزمان نے کہا کہ ٹاپ آرڈر کے دو کھلاڑی آؤٹ ہونے سے پریشر ہوتا ہے، پلان بنایا تھا کہ اٹیکنگ کرکٹ کھیلنی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ بہت زبردست تھا، شروع میں ایک دو اوورز سیم ہو رہا تھا، ہمارا پلان تھا کہ ہمارے دو آؤٹ ہوئے مگر کاؤنٹر اٹیک بھی کرنا تھا، رضوان کے ساتھ پلاننگ کی کہ اٹیک کریں گے اور اس میں کامیاب رہے۔
فخر زمان نے کہا کہ ٹاپ آرڈر کے دو کھلاڑی آؤٹ ہونے سے پریشر ہوتا ہے، پلان بنایا تھا کہ اٹیکنگ کرکٹ کھیلنی ہے، رضوان کو کریڈٹ جاتا ہے کیونکہ شرعات میں میرے شاٹس نہیں لگ رہے تھے، رضوان نے اچھا کھیل کر میرے لئے بھی آسانی کر دی تھی۔
قومی ٹیم کے بیٹر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں رنز چیز کرتے ہوئے 70 سے 80 رنز کی اننگز اچھی ہو تی ہے، شروع کے 3 سے 4 اوورز مشکل تھے مگر اس کے بعد گیند بیٹ پر آرہا تھا، باؤنڈری بڑی نہیں تھی، رضوان کے ساتھ پلان کیا تھا کہ 18 اوورز سے پہلے ہی ٹارگٹ مکمل کرنا ہے۔
فخر زمان کا کہنا تھا کہ پہلا میچ ہارنے کے بعد سپورٹ کی ضرورت تھی اور یہ سب کے ذہن میں تھا، امید کرتا ہوں کہ جس طرح دوسرا میچ کھیلے ورلڈکپ تک اسی مومینٹم کےساتھ کھیلیں گے، ڈبلن کا کراؤڈ زبردست تھا، آئرلینڈ سے زیادہ پاکستان کو سپورٹ ملی۔