سابق وزیراعلی پنجاب منظور وٹو خاندان سمیت پی پی پی میں شامل

06:55 PM, 13 May, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد سابق وزیراعلی پنجاب منظور وٹو خاندان سمیت پی پی پی میں شامل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق اراکین قومی اسمبلی خرم وٹو اور روبینہ شاہین وٹو بھی پی پی پی میں شامل ہوگئے۔ اس کے علاوہ سابق رکن پنجاب اسمبلی معظم وٹو، جہاں آراء وٹو اور آمنہ قصوری بھی پی پی پی میں شامل ہوگئے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وٹو فیملی کو پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی، شہزاد سعید چیمہ اور چوہدری سجاد الحسن موجود تھے۔

مزیدخبریں