پیٹرول 14،ڈیزل 10 روپے سستا ہونے کا امکان

06:56 PM, 13 May, 2024

(ویب ڈیسک) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا محال بنا دیا ہے جبکہ رہی سہی کسر اشیائے ضروریہ نے نکال دی ہے، عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے توقع کی جارہی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں گزشتہ 12 روز میں کمی واقع ہوئی ہے۔ خام تیل ساڑھے 82 ڈالرز فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے ۔عالمی منڈی میں کمی کے بعد پاکستان میں 16 مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔

ابتدائی تخمینوں کے مطابق پاکستان میں پیٹرول 14 روپے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے مزید صورتِ حال آئندہ 2 روز میں واضح ہو جائے گی۔

مزیدخبریں