عمران خان کو مار دیا جائے گا، اعزاز سید کے سنسنی خیز انکشافات

10:32 PM, 13 May, 2024

(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیئر صحافی اعزاز سید نے 9 مئی پر بنائی انصارعباسی کی رپورٹ پر بات کی، کہا کہ اس رپورٹ کو کسی بھی عدالت میں رکھا گیا تو ججز نے سوالات سےاس کو اڑا دینا ہے۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں سینیئر صحافی اعزاز سید نےصحافی انصار عباسی کی رپورٹ پر بات کرتے کہا کہ رپورٹ سے دو، تین چیزیں کافی واضح ہوتی ہیں,ایک یہ کہ 9 مئی کو جو ہوا سب کے سامنے ہے ، اور اس رپورٹ کو کسی بھی عدالت میں رکھا گیا تو ججز نے سوالات سےاس کو اڑا دینا ہے، کیونکہ اس خبر میں سب سے پہلے ٹویٹس کا حوالہ دیا گیا ہے،9 مئی کو علی امین گنڈا پور نے کہا عمران خان کا تحفظ کرنا ہے، فرخ حبیب، علی زیدی اور دیگر کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

انصارعباسی کی 9 مئی پر بنائی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی لیڈرز کہہ رہے تھے کہ احتجاج کریں، عمران خان کو تحفظ دیں، مراد سعید نے کہا تھا کہ عمران خان کو شاید مار دیا جائے گا، شہریار آفریدی کا بھی کچھ ایسا ہی بیان آیا تھا۔

اعزاز سید نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جن لوگوں نے غلظ ٹویٹس کئے ہیں کیا ان پر حملے کی فرد جرم عائد نہیں ہوگی، 9 مئی کو پی ٹی آئی نے احتجاج میں اسٹبلشمںٹ کے خلاف غصے کا اظہار کیا تھا, اس واقعہ کو ایک سال ہوگیا ہے اس کے بعد بھی آپ عمران خان پر فرد جرم عائد نہیں کرسکے۔

سینیئرصحافی نے مزید کہا ہرگزرتے دن بیانیہ پی ٹی آئی کے حق میں جارہا ہے، آج بھی پی ٹی آئی رہنما عمرایوب نے کہا ہے ہم کمیشن قائم کرینگے، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مسترد کرتے ہیں۔صورت حال سے اب ایسا معلوم ہوتا ہے کہ رپورٹ بنانے والوں کے حق میں کوئی بات نہیں جارہی۔

مزیدخبریں