پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،13 نومبر 2021
11:25 AM, 13 Nov, 2021
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بلوچستان ترقیاتی پیکج کا جائزہ اجلاس، عمران خان کی تربت ایئرپورٹ کو جلد مکمل کرنے سمیت 200ارب کے مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام کرنے کی ہدایت، وزیراعظم نے کہا بلوچستان کے لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانے کےلیے حل تلاش کرنا ہوں گے، وزیراعلیٰ کی طرف سے ایپکس کمیٹی کا اجلاس نہ بلانےپراظہارتشویش۔ اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک، پی ڈی ایم آج کراچی کےریگل چوک میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر قائدین شرکاء کا لہو گرمائیں گے۔ پی ڈی ایم سیاسی اتحاد نہیں، کرپٹ ٹولے کی پناہ گاہ بن چکی ہے، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کہتے ہیں ”کرپشن کے مگر مچھ“پی ڈی ایم کی چھتری تلے جمع ہیں، اپوزیشن کے چلے ہوئے کارتوس ہر محاذ پر ناکام ہو چکے، مولانا فضل الرحمن، شہبازشریف اور بلاول قوم کو گمراہ نہیں کرسکتے، آج کراچی میں ان کا شو ایک بار پھر ناکام رہے گا۔ اپوزیشن کا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خط کا جواب دینے کا فیصلہ، حزب اختلاف کی جماعتوں نے اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا، حکومت سے پارلیمنٹ میں قانون سازی میں تعاون کےلیے شرائط تیار، نیب ترمیمی آرڈیننس سمیت صدر کے تمام حالیہ جاری کردہ آرڈینینسز بھی بحث کےلیے پیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں آصف زرداری کےخلاف 25 سال پرانے کیس میں نیب اپیلیں سماعت کےلیےمقرر، چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بنچ پیر کو سماعت کرے گا، اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں آصف زرداری پر 10 ملین ڈالر رشوت کا الزام تھا، نیب نے آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کر رکھا ہے۔