نعمان نیاز اور شعیب اختر کی صلح ہوگئی

12:37 PM, 13 Nov, 2021

احمد علی
پبلک نیوز: ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر کے درمیان صلح ہو گئی، ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر سے معذرت کرلی. وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے نعمان نیاز اور شعیب اختر کو اپنے گھر بلا کر صلح کروائی، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز کے ہمراہ لی گئی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر شیئر کی. وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے ایک شعر ٹوئٹ کیا، دوست دو چار نکلتے ہیں کہیں لاکھوں میں ....، جتنے ہوتے ہیں سوا اتنے ہی کم ہوتے ہیں... فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بات اتنی نہیں تھی کہ اس پر اتنی گفتگو ہوتی لیکن کیا ہے کہ سوشل میڈیا اب اتنا بڑا ہے کہ چھوٹی باتیں بھی بڑی ہو جاتی ہیں۔ بہرحال All is well that ends well۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے بعد پی ٹی وی سپورٹس کے براہ راست پروگرام کے دوران شعیب اختر اور میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کے درمیان ’تلخ‘ کلامی ہوئی، جس کے بعد سابق فاسٹ بولر نے پی ٹی وی سپورٹس سے استعفیٰ دے دیا۔
مزیدخبریں