سونا ایک بار پھر سستا ہوگیا

03:23 PM, 13 Nov, 2021

شازیہ بشیر
کراچی ( پبلک نیوز) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ فی تولہ سونا 550 روپے سستا ہوگیا۔ ملک سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور فی تولہ سونا آج 550 روپے سستا ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 550 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 28 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے اور10 گرام سونا 472 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 10 ہزار 9825 روپے ہوگئی ہے۔ 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت ایک لاکھ ایک ہزار 673 روپے ہے اور عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 17 ڈالر اضافے کے بعد 1866 ڈالر ہوگئی ہے۔ سونا خریدنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتیں تاحال بلند ترین سطح پرہیں اور سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ہونی چاہیئے۔ دوسری جانب جیولرز کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں کمی خوش آئند امر ہے اس سے سونے کی تجارت بہتر ہونے میں مدد مل سکے گی۔
مزیدخبریں