جیل کے گیٹ پر پولیس اہلکار بچے فروخت کرنے لگا

05:07 PM, 13 Nov, 2021

شازیہ بشیر
گھوٹکی ( پبلک نیوز) پولیس اہلکار کا افسران کے خلاف انوکھا احتجاج۔ محکمہ جیل کا پولیس اہلکار اپنے بچے فروخت کرنے جیل کے گیٹ پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں محکمہ جیل کے پولیس اہلکار نے افسران کی مبینہ ناانصافی کے خلاف چیخ و پکار کی اور جیل کے گیٹ پر بچوں کو فروخت کرنے کے لیے آوازیں لگانا شروع کردیں۔ پولیس اہلکار نثار لاشاری کا کہنا تھا کہ جیل کے افسران کی زیادتیوں نے بچے فروخت کرنے پر مجبور کردیا۔ پولیس اہلکار نے کہ 17 نومبر کو بچے کا گمبٹ کے اسپتال میں آپریشن ہے۔ چھٹی کے لیے رشوت مانگی گئی۔ ہیڈ محرر عزیز نے رشوت نہ دینے پر لاڑکانہ جیل تبادلہ کرادیا۔ نثار لاشاری نے مزید کہا کہ کوئی میرے بچے پچاس ہزار روپے میں خریدے تو افسران کو رشوت دے سکوں گا۔ پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ ہیڈ محرر سے پندرہ دن کی چھٹی طلب کی گئی تو مجھ سے بیس ہزار روپے رشوت مانگی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے باوجود کسی بھی افسران کی جانب سے اہلکار کی مدد نہیں کی گئی۔
مزیدخبریں