تحریک انصاف نے مسلم لیگ ق کی اہم وکٹ اڑا دی
05:41 PM, 13 Nov, 2021
سیالکوٹ ( پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ق کی وکٹ اڑا لی۔ پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری سلیم بریار نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کو دھچکا۔ سینئرنائب صدر چودھری سلیم بریار نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے. سیالکوٹ پارٹی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کی موجودگی میں پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے سلیم بریار کو تحریک انصاف کے جھنڈا پہنایا۔ چودھری سلیم بریار نے تحریک انصاف کے مرکزی آرگنائز سیف اللہ خان نیازی سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور دیگر رہنماؤں کی موجودگی میں شمولیت کا اعلان کیا. چودھری سلیم بریار کے صاحبزادے احسن سلیم بریار تحریک انصاف کے ٹکٹ پر حلقہ پی پی 28 سے ضمنی الیکشن میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں. چودھری سلیم بریار نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان الیکش میں کامیابی کے حوالے سے ورکرز کنونشن میں کیا. چودھری سلیم کے صاحبزادے احسن سلیم بریار کو الیکشن میں کامیابی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ مقرر کیا گیا ہے. اس تقرری کی ایک وجہ ان کا تعلق سیالکوٹ کے معروف کاروباری خاندان سے ہونا ہے. چودھری احسن سلیم بریار کے سسر طاہر خورشید وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری ہیں.