فائنل سے قبل وزیر اعظم کاقومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
07:32 AM, 13 Nov, 2022
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے ورلڈکپ فائنل کےلئےپاکستانی ٹیم کےلئےنیک خواہشات کا اظہارکردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم آپ کے پیچھےکھڑی ہے ،خود پر یقین رکھیں اور اپنی بہترین گیم کھیلیں ۔ وزیراعظم نےکہامجھے یقین ہے کہ آپ نے جیسے پہلے کامیابی حاصل کی، ایک دفعہ پھر اپنی قوت ارادی سے جیت حاصل کریں گے۔ ادھر میلبرن میں رات کی بارش کے بعد صبح بادل چھٹ گئے اور دھوپ نکل آئی۔ میلبرن میں موسم کا کوئی اعتبار نہیں، آج پاکستان اور انگلینڈ کے فائنل میچ کے دوران بھی بارش ہوسکتی ہے۔آسٹریلوی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ میلبرن میں شام کے وقت 53 سے 65 فیصد بارش کے امکانات موجود ہیں۔ دوسری جانب بادل چھٹ جانے اور دھوپ نکلنے پر پاکستانی شائقین انتہائی خوش ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ رات بھر بارش کے بعد دھوپ نکل آنا دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔ آج کے میچ میں ٹاس اور پاور پلے کے علاوہ بولنگ اور فیلڈنگ کا بھی کردار اہم ہوگا۔ یاد رہے کہ 1992ء میں 50 اوورز کی اننگر کے فائنل میں بھی پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ اٹھایا تھا۔