ورلڈ کپ فائنل : عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کوکیا پیغام دیا؟
09:06 AM, 13 Nov, 2022
لاہور: سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کیلئےآج میراپیغام وہی ہےجو میں نے 1992کےورلڈ کپ فائنل میں اپنی ٹیم کو دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان نے کہا کہ اس دن کا لطف اٹھائیے کہ عالمی کپ کا فائنل کھیلنے کا موقع شاذ ہی کسی کو میسر آتاہے اور ہرگز اس سے مرعوب نہ ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ اگر آپ خطرات مول لینے کو تیار اور اپنے حریفوں کی غلطیوں سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو جیت آپ ہی کے قدم چومے گی، یعنی آپکو حملہ آور ذہنیت کے ساتھ میدان میں اترنا ہے۔ میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ، پوری قوم آپ کی کامیابی کیلئے دعاگو ہے۔