ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل : پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 138 رنز کا ہدف

09:57 AM, 13 Nov, 2022

احمد علی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 138 رنز کا ہدف دے دیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 15 ، محمد حارث 8، بابر اعظم 32 اور افتخار احمد صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ شان مسعود 38، محمد نواز کو 5 ،شاداب خان 20 اورمحمد وسیم جونیئر 4 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا، انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کرس جورڈن اور عادل رشید نے 2،2 اور بین اسٹوکس نے ایک وکٹ لی۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی، ہم بھی ٹاس جیت جاتے تو بولنگ کرتے۔انہوں نے کہا کہ ٹيم میں مومینٹم ہے اس کو جاری رکھیں گے۔ انگلش ٹیم کے کپتان بٹلر نے کہا کہ ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ فائنل میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں بابر اعظم، شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔ میلبرن اسٹیڈیم میں پاکستان ٹیم کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں شائقین کرکٹ نے ٹی وی پر نظریں جما رکھی ہیں۔
مزیدخبریں