استنبول میں دھماکہ، 5 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

02:38 PM, 13 Nov, 2022

احمد علی
ترکیہ کے شہر استنبول میں دھماکےکے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا استنبول کے تقسیم اسکوائرکی استقلال اسٹریٹ میں ہوا، دھماکامبینہ طورپر خود کش تھا۔ دھماکےکے وقت سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور اتوارکا روز ہونے کے باعث تقسیم اسکوائر پر سیاحوں کا رش تھا۔ دھماکےکی جگہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں ہیں ، دھماکے میں 5 افراد کے ہلاک ہونے اور 36 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ استنبول کے گورنر نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں 5 اموات ہوئی ہیں جب کہ 27 زخمی ہیں جن میں سے 11 کی حالت تشویش ناک ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے ترکیہ کے شہر استنبول میں دھماکے کی مذمت کی ہے۔ آصف علی زرداری نے ترکیہ حکومت اور عوام سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عالمی دنیا کو دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے ہونگے۔ آصف علی زرداری نے دھماکے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔
مزیدخبریں