برطانیہ میں کم سن بچوں سے زیادتی اسکینڈل، آرچ بشپ کنٹر بری مستعفی

12:06 PM, 13 Nov, 2024

ویب ڈیسک : کم عمر بچوں پر جنسی تشدد کے معاملات کو مؤثر طریقے سے سامنے نہ لانے پر چرچ آف انگلینڈ کے آرچ بشپ آف کنٹربری، جسٹن ویلبی نے عہدے سے بالآخر استعفیٰ دے دیا۔

پچھلے ہفتے 130 بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث جان اسمتھ کے بارے میں رپورٹس منظر عام پر آئیں، جس کے بعد بشپ جسٹن ویلبی نے کہا تھا کہ وہ مستعفی نہیں ہوں گے تاہم بشپ جسٹن ویلبی نے اعتراف کیا کہ انہیں 2013 میں پولیس نے آگاہ کر دیا تھا، مگر انہوں نے یہ غلطی سے سمجھا کہ معاملہ درست طریقے سے حل کر لیا جائے گا۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ معاملہ پولیس کو ریفرل ہی نہیں کیا گیا تھا حالانکہ بشپ جسٹن ویلبی کو اس معاملے کی ذمہ داری لینی چاہیے تھی۔

بشپ جسٹن ویلبی نے اعتراف کیا کہ 2013 سے 2024 کے دوران پیش آنے والے واقعات کی ذاتی اور ادارہ جاتی سطح پر ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے۔

چرچ آف انگلینڈ کے دوسرے سینئر بشپ، آرچ بشپ آف یارک، اسٹیفن کاٹریل نے جسٹن ویلبی کے استعفے کا خیر مقدم کیا ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ چرچ آف انگلینڈ کے مزید افراد کو بھی استعفیٰ دینا چاہیے۔
 

مزیدخبریں