ویب ڈیسک: فیصل آباد میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے سمندری میں کارروائی کی۔ جہاں کمسن بچے کی ویڈیوز ایڈٹ کر کے وائرل کرنے میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم عاصم اور اس کے ساتھیوں نے بچے کی نازیبا ویڈیوز وائرل کیں۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔