26 ویں آئینی ترامیم کا معاملہ: سپریم کورٹ بار ایسوسی کے نو منتخب عہدیداران آمنے سامنے آگئے

02:35 PM, 13 Nov, 2024

ویب ڈیسک: 26 ویں آئینی ترامیم کا معاملہ سپریم کورٹ بار ایسوسی کے نو منتخب عہدیداران آمنے سامنے آگئے۔ سیکرٹری سپریم کورٹ بار سلمان منصور نے 26ویں آئینی ترمیم کو قابل مذمت قرار دے دیا۔

سیکرٹری سپریم کورٹ بار نے اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیے میں کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم اختیارات کی تقسیم اور عدلیہ کی آزادی کے اصولوں کیخلاف ہے۔ آئینی ترمیم ملک میں جمہوریت اور عام شہریوں کی آزادی پر حملہ ہے۔ آئینی ترمیم کے ذریعے ایگزیکٹیو نے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے اختیارات کو ختم کیا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں کو فل کورٹ کے سامنے مقرر کیا جائے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن حکومت یا کسی سیاسی جماعت کی ترجمانی نہیں کرے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل صدر سپریم کورٹ بار نے آئینی ترمیم کی حمایت میں بیان جاری کیا تھا۔

مزیدخبریں