گنے،گندم کا ریٹ فوری مقرر نہ کیا تو ملک بھر میں احتجاج ہوگا، چیئرمین کسان اتحاد

04:06 PM, 13 Nov, 2024

ویب ڈیسک: چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ گنے اور گندم کا اگر فوری طور پر ریٹ مقرر نہ کیا گیا تو کسان ملک بھر میں احتجاج کریں گے اور دھرنا دیں گے۔ 

مرکزی چئیرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان تباہی کے  دہانے پر ہے۔ گنے کی فصل تیار ہے اور شوگرملز مالکان گنا خریدنے کیلئے تیار نہیں۔ گنے کی قیمت ابھی تک نہیں بتائی جارہی۔

ملز مالکان کو پتا ہے کہ کسان مجبور ہے اس نے نئی فصل بھی کاشت کرنی ہے۔ پہلے ہی گندم  کی وجہ سے  کسان  تباہ ہوچکا ہے۔ حکومت پنجاب نے وعدہ کرکے گندم نہیں خریدی  جس سے کسانوں کے قرض ابھی تک نہیں اترے۔ کپاس   گندم کی وجہ سے پچاس فیصد کم کاشت ہوئی۔ اسی طرح چاول کا جو بیج دیا گیا وہ  موسم کو مد نظر نہیں رکھا گیا۔ کسان  چاول کی  کم پیداوار سے بھی پریشان ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اگر 20 نومبر تک ملیں نہ چلائی گئیں  اور گنے کا ریٹ  نہ دیا گیا تو  بھر پور احتجاج ہوگا۔ پنجاب اسمبلی کے سامنے کسان  پورے پنجاب سے آکر دھرنہ دیں گے۔ سی ایم پنجاب نے  سستے آٹے کے دعوے کیے لیکن گندم کو ہی  بے یار ومددگار چھوڑدیا گیا۔ اب بھی  نئی گندم کی  کاشت 40 فیصد ہوئی ہے۔ 60 فیصد  رقبے پر گندم ہی کاشت نہیں ہوئی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ گندم کا قحط آنے والا ہے۔ ہم بار بار شور  مچارہے ہیں لیکن کسی کو کوئی فرق نہیں پڑرہا۔ یہ اعلان کیا جارہا ہے کہ ٹریکٹر فری دیں گے یہ کریں گے وہ کریں گے۔ ہم آپ کے خلاف نہیں لیکن آپ پر اعتماد نہیں کیا جارہا۔ اج گندم  کا ریٹ طے کردیں   20 فیصد رقبے  پر گندم  زیادہ کاشت ہوجائے گی۔

حکومت سے  مطالبہ کرتے ہیں کہ گندم اور گنے کا ریٹ فوری اعلان کریں۔ کسان  بری طرح  متاثر ہوچکے۔ یہ نہ ہو ملک بھر کا کسان  سڑکوں پر نکل آئے۔ گزشتہ سال گنے کا ریٹ400 روپے تھا۔ شوگر ملز مافیا  ان مہینوں میں چینی سستی کرکے  گنےکا   ریٹ کم طے کراتے پیں۔ ابھی تک  ملز مالکان  نے کسانوں سے بات تک نہیں کی۔ پنجاب حکومت نے کین کمشنر کو ہی ختم کردیا ہے۔ کسان جانے  شوگر مافیا جانے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم کم سے کم550 روپے فی من ریٹ چاہتے ہیں۔ ہم نے   گندم کاشت کرنی ہے لیکن   ملز مالکان نے ابھی تک  کرشنگ ہی شروع نہیں کی گئی۔ ایک ماہ پہلے چینی160 روپے تھی۔ کرشنگ سیزن آتے ہی چینی سستی کردی۔ چار بار چینی برآمد کی۔ چینی کتنے ڈالرز میں فروخت کی؟

کیا گنے کا ریٹ اس  ایکسپورٹڈ چینی  کے ریٹ کے مطابق گنے کے نرخ طے ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں