سارہ شریف کے قتل کا ڈراپ سین، والد نے تمام ذمہ داری قبول کرلی

10:20 PM, 13 Nov, 2024

ویب ڈیسک: برطانیہ میں سارہ شریف قتل کیس میں سارہ کے والد عرفان شریف نے قتل کی تمام ذمہ داری قبول کرلی۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس 10 اگست کو سارہ شریف کی لاش ووکنگ میں اس کے گھر سے ملی تھی، سارہ شریف کے والد عرفان شریف، سوتیلی والدہ بینش بتول اور چچا فیصل ملک نے قتل سے انکار کیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت میں جرح کے دوران مسٹر شریف نے کہا سارہ میری وجہ سے ہلاک ہوئی۔،عدالت کو پہلے بتایا گیا تھا کہ سارہ دو برس سے ہڈ پہنانے، تشدد اور جلائے جانے کا سامنا کر رہی تھی۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق سارہ کے والد نے اعتراف کیا کہ پاکستان سے فون پر جو کہا اور نوٹ میں جو کچھ لکھا اس کے ایک ایک لفظ کو تسلیم کرتا ہوں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اگست 2023 میں سارہ شریف جنوبی انگلینڈ کے علاقے ووکنگ میں اپنے گھر کے بیڈ پر مردہ پائی گئی تھیں،ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتولہ بچی کے جسم پر جلائے جانے، کاٹے جانے کے نشانات کے علاوہ ہڈیاں بھی ٹوٹی پائی گئیں۔

مقتولہ بچی کے والد 42 سالہ عرفان شریف، سوتیلی والدہ بینش بتول اور چچا فیصل ملک کو ایک ماہ بعد اکتوبر میں  برطانیہ واپس آنے پر جہاز سے ہی حراست میں لیا گیا تھا ۔


 

مزیدخبریں