مریم نواز پر بھارتی پنجاب کے وزیراعلی کی کڑی تنقید

10:43 PM, 13 Nov, 2024

ویب ڈیسک:پاکستان کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے اسموگ کے مسئلے پر بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو خط لکھنے کے عندیے پر بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے طنزیہ ردعمل دیا ہے۔

 انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں کہا کہ مریم نواز نے یہ بیان دیا ہے کہ وہ بھارت کو یہ بتانے کے لیے خط لکھیں گی کہ ان کا دھواں لاہور آتا ہے، مگر دوسری طرف دہلی والے یہ کہتے ہیں کہ پاکستان کا دھواں دہلی پہنچتا ہے۔ بھگونت مان نے اس بات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا، "کیا ہمارا دھواں چکر لگا کر دونوں طرف آتا رہتا ہے؟"
 
واضح رہے کہ بھارت کی ریاستی پنجاب اور ہریانہ میں چاول کی فصل کی کٹائی کے بعد کسان فصلوں کی باقیات کو آگ لگا دیتے ہیں، جس سے اٹھنے والا دھواں دونوں ملکوں کے سرحدی علاقوں میں آلودگی پھیلانے کا سبب بنتا ہے، بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ بہت پیچیدہ ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان اس کی وجہ سے تناؤ پیدا ہو رہا ہے۔
پچھلے دنوں لاہور میں ایک تقریب کے دوران مریم نواز نے اسموگ کے مسئلے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ انسانی نوعیت کا ہے، انہوں نے اسموگ کے مسئلے پر پاک بھارت ڈپلومیسی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ کسی ایک ملک کا نہیں، بلکہ پورے خطے کے لیے ایک چیلنج ہے۔

مزیدخبریں