پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 13 اکتوبر2021

09:14 AM, 13 Oct, 2021

احمد علی
فیصلہ کیا ہے سیاست چھوڑوں گا اور نہ ہی تحریک انصاف، جہانگیر خان ترین کی ایک بار پھر انٹری، کہا انہیں سازش کے تحت عمران خان سے الگ کیا گیا،سازشی عناصر جانتے تھے کہ میں ان کے لیے خطرہ ہوں،کہا عمران خان دوسرے سیاست دانوں سے مختلف ہیں اور اس لیے ان کا ساتھ دیا بلوچستان عوامی پارٹی نے ظہور بلیدی کو قائم مقام پارٹی صدر بنا دیا، جام کمال اب صرف ایک کارکن ہیں، ان کے صدارت سے استعفی واپس لینے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، پارٹی نے اعلامیہ جاری کر دیا بلوچستان میں سیاسی صورتحال کشیدہ،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی ناراض ارکان کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنے کی پیشکش، کہا تحریک عدم اعتماد بارے نمبرگیم جلد سامنے آجائے گی،ہر طرح کے سیاسی بحران کا سامنا کریں گے، سابق صدر آصف زرداری سے حالیہ ملاقات کی تردید نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 کے خلاف درخواست،لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل دو رکنی بینچ آج سماعت کرے گا،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کے خلاف ہے،قانون کے مطابق چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی ،عدالت سے ترمیمی آرڈیننس کالعدم قرار دینے کی استدعا پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی،24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 21 نئے مریض رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ تین چار فیصد رہی،مہلک وباء سے مزید 21 اموات،مجموعی تعداد 28 ہزار 173 ہو گئی،ملک بھر میں 2 ہزار 257 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے
مزیدخبریں