پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،13 اکتوبر 2021

09:19 AM, 13 Oct, 2021

احمد علی
فیصلہ کیا ہے سیاست چھوڑوں گا اور نہ ہی تحریک انصاف، جہانگیر خان ترین کی ایک بار پھر انٹری، کہا انہیں سازش کے تحت عمران خان سے الگ کیا گیا،سازشی عناصر جانتے تھے کہ میں ان کے لیے خطرہ ہوں،کہا عمران خان دوسرے سیاست دانوں سے مختلف ہیں اور اس لیے ان کا ساتھ دیا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدار ت اجلاس،کچی آبادیوں کو ریگولر کرنے بارے تجاویز کاجائزہ،وزیراعلیٰ کاکہنا تھا کہ اس حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے وزیراعلیٰ پنجاب سے اراکین پنجاب اسمبلی سمیرا احمد اورسعدیہ سہیل کی ملاقات،سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ خواتین کو بااختیار بناناحکومت کا مشن ہے،صنفی امتیاز کے خاتمے،خواتین کے حقوق کے تحفظ اور سماجی و معاشی خودمختاری کے لئے تاریخ ساز اقدامات کئے ہیں بلوچستان میں سیاسی صورتحال کشیدہ،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی ناراض ارکان کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنے کی پیشکش، کہا تحریک عدم اعتماد بارے نمبرگیم جلد سامنے آجائے گی،ہر طرح کے سیاسی بحران کا سامنا کریں گے، سابق صدر آصف زرداری سے حالیہ ملاقات کی تردید ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اورکیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا کے خلاف اپیلیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ آج سماعت کرے گا،لیگی رہنماعدالت پیش ہوں گے،مریم نواز کی بریت کی متفرق درخواست بھی سنی جائے گی
مزیدخبریں