پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،13 اکتوبر 2021

10:49 AM, 13 Oct, 2021

احمد علی
مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم جنتر منتر اور جنات کے ذریعے ملک کی اہم ترین تقرریاں کرتے ہیں ، وزیرا عظم کی بجائے جب جنات تقرریاں کریں گے تو پھر دنیا میں ملک کا تماشاتو بنے گا ہی، یہ آئین و قانون کا مسئلہ نہیں ہے، یہ سب ایک شخص کا مسئلہ ہے، میں یہ یاد کرا دوں کہ آپ کو نوازشریف بننے کی کوشش بھی نہیں کرنی چاہیے، عمران خان آئینی وزیراعظم نہیں ہیں ، نوازشریف وزیراعظم ہاوس کی عزت کے لیے اپنی حکومتیں قربان کرتے رہے ہیں . ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اورکیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا کے خلاف اپیلیں، لیگی رہنماعدالت میں پیش،اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ نے سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی ،نیب کومریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل کی جانب سے اٹھائے گئےسوالات کےجواب میں دلائل دینےکی ہدایت اسلام آباد ہائی کورٹ میں مریم نواز کی پیشی کے موقع پر عظمٰی بخاری اور پولیس کے درمیان گرما گرمی ، لیگی رہنما نے عدالت میں داخل ہونے کی اجازت نہ ملنے پولیس اہلکاروں کو کھری کھری سنا دیں ۔ پی ڈی ایم کے 16اکتوبر کو فیصل آباد میں ہونے والے جلسے میں ن لیگ کی ترجمانی شہباز شریف کی بجائے مریم نواز کریں گی،نواز شریف نے مریم نوازکوجلسے میں شرکت سے متلعلق احکامات دئیے
مزیدخبریں