پاکستان ریلوے کیجانب سے ٹریک سیفٹی مہم کا آغاز

01:00 PM, 13 Oct, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان ریلوے کی جانب سے ٹریک سیفٹی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ سی ای او ریلوے کی خصوصی ہدایت پر ٹریک سیفٹی مہم کا آغاز سرکاری سکولوں سے کیاُ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹریک سیفٹی مہم کے حوالے سے پی آر لیڈی گریفن گرلز سکول لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ بچوں کو ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ٹریک کو عبور کرتے وقت سیفٹی کے حوالے سے اینیمیٹڈ فلم بھی دیکھائی گئی۔ بچوں کو لیکچر کے بجائے اگر اس طرح کی فلم دیکھائی جائیں تو یہ تصویر زندگی بھر کے لیے ان کے زہن نشین ہو جاتی ہے۔ ڈی ایس لاہور ناصر خلیلی کا کہنا تھا کہ بچوں کے لیے اس طرح کی ایکٹویٹی نہایت ضروری ہے۔ ریلوے انتظامیہ نے اپنی ریلوے سیفٹی مہم کا آغاز شروع کر دیا ہے جسے کی کمپین تعلیمی اداروں میں خصوصی طور پر کی جائے گی۔ اگر مجھے وسائل ملے تو اس سکول کا نقشہ بدل دوں گا۔ ہمارے ریلوے کے ٹریک کے آس پاس بہت لوگوں نے گھر دکانیں بنا لی اور قبضہ کر لیا افسوس کی بات ہے آج تک کسی نے یہاں غور نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریک پر سیفٹی نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز اموات ہو رہی ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے سیفٹی مہم کا آغاز کیا۔ آخر میں بچیوں میں ڈی ایس لاہور ناصر خلیلی اور سی او پی ایس سیفٹی روبینہ ناصر نے پمفلٹ بھی تقسیم کئے۔ تقریب میں ڈی ایس ریلوے لاہور ناصر خلیلی، سی او پی ایس سیفٹی روبینہ ناصر ڈویژنل کمرشل آفیسر لاہور انور سعادت مروت اور ڈی ٹی او لاہور نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
مزیدخبریں